Tameerewatan
Daily aksemehran freaking news latest updates urdu news
Monthly Archives

July 2026

بلوچستان میں13لاکھ سے زائد مالیت کے انسانی بال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام 

نصیر آباد (یو این اے )بلوچستان کے علاقے نصیر آباد می 13لاکھ سے زائد مالیت کے انسانی بال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک انوکھی اور…
Read More...

بین الصوبائی تعاون قومی استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے: صدر آصف علی زرداری

کراچی/کوئٹہ ( آئی این پی )صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بین الصوبائی امور اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا…
Read More...

خضدار میں زیر زمین پانی کی سطح تشویشناک حد تک گرنے لگی

خضدار ( آئی این پی ) خضدار میں زیرِ زمین پانی کی سطح مسلسل اور تشویشناک حد تک گر رہی ہے، جس پر شہریوں اور ماہرینِ ماحولیات نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق اس صورتحال کی کئی وجوہات ہیں، تاہم دو عوامل سب سے زیادہ نمایاں…
Read More...

خضدار : ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ پرائیویٹ ہسپتال آباد سول ہسپتال ویران

خضدار (آن لائن) ڈاکٹروں کی ہڑتال، مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔ پرائیویٹ اسپتال آباد سول اسپتال ویران۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث علاج معالجے کا نظام شدید متاثر ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں غریب اور…
Read More...

موسمی تغیرات سےنبردآزما ہونے کےلیےوفاقی اورصوبائی سطح پرتعاون ناگزیر ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے، اس لیے موسمیاتی خطرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں کے درمیان مکمل تعاون ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت…
Read More...

ناران: ویڈیو بنانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی، گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی

مانسہرہ کے سیاحتی علاقے ناران میں ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی دریائے کنہار میں بہہ گئی۔ پولیس کے مطابق چار دوست گاڑی کو دریا سے گزار کر ویڈیو بنا رہے تھے کہ اچانک پانی کے تیز بہاؤ کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں بہہ گئی۔…
Read More...

نامناسب تصاویر لینا بند کریں: نیہا دھوپیا پاپارازی پر برہم

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاپارازی کی جانب سے نامناسب انداز میں تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ایسی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کی ہے۔ ممبئی میں ایک ایوارڈ تقریب کے دوران نیہا دھوپیا براہِ راست…
Read More...

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف کارروائیوں سے متعلق بھارت کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا

پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف پاکستان کی جائز، ٹارگٹڈ اور متناسب کارروائیوں کے بارے میں بھارتی وزارت خارجہ کے بے بنیاد بیان کو مسترد کیا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ کی جانب سے 29 جون کو جاری بیان پر پاکستان کے…
Read More...

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان اور بھارت نے قونصلر رسائی سے متعلق دوطرفہ معاہدے کے تحت ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا سفارتی ذرائع سے تبادلہ کیا ہے۔…
Read More...

ایران کیخلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، بہت کام باقی ہے: اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ اسرائیل نے ایران، حماس اور حزب اللہ کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں تاہم جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور ایرانی پراکسیز کے خلاف مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اسرائیل کے نجی ٹی وی چینل…
Read More...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More